پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 234 دبئی سے اسکردو پہنچ گئی،اسکردو انٹرنیشنل ائرپورٹ بن گیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بن گیا۔پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 234 دبئی سے اسکردو پہنچ گئی۔ فلائٹ لینڈ ہونے کے بعد اسکردو کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ مل گیا۔
ان پروازوں کے آغاز سے قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے اسکردو کو پوری دنیا میں متعارف کرایا۔
بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سیاح جنت نظیر گلگت بلتستان کے دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

پرواز کے دوران سیاحوں کو کے ٹو اور نانگا پربت سمیت برف پوش ہمالیائی پہاڑوں کے خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ پی آئی اے کی دبئی سے سکردو کے لیے ہفتہ وار پروازیں پاکستان کے شمالی علاقوں میں سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔
سیاح اب دبئی سے ساڑھے تین گھنٹے کی براہ راست پرواز کے ذریعے سکردو پہنچ سکیں گے۔ اسکردو ایئرپورٹ پر ایک سادہ مگر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
مسافروں کا استقبال پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل عامر حیات، سول ایوی ایشن کے سینئر حکام اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری حکام نے کیا۔
مسافروں میں گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپیاں اور تحائف تقسیم کیے گئے۔ آمد پر ایئرپورٹ حکام کی جانب سے طیارے کو واٹر کینن کی سلامی بھی دی گئی۔ یوم آزادی کے موقع پر جہاز کے کپتان نے کاک پٹ کی کھڑکی کھول کر قومی پرچم لہرایا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com