بھارت سے غداری نہیں کرسکتی جلد اپنے شوہر کے ساتھ واپس جائوں گی،فاطمہ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستانی لڑکے کی محبت میں خیبر پختونخواہ آنے والی بھارتی لڑکی فاطمہ (انجو) نے کہا ہے کہ وہ غدار نہیں اور جلد اپنے شوہر نصر اللہ کے ساتھ بھارت جائے گی۔
سوشل میڈیا پر اپنی تازہ ترین ویڈیو میں فاطمہ نے کہا کہ یہاں آ کر ایسا نہیں لگتا کہ میں صرف پاکستان کی تعریف کر رہی ہوں اور مجھے بھارت سے پیار نہیں ہے بلکہ میں صرف سچ بول رہی ہوں۔

بھارتی لڑکی انجو نے اسلام قبول کر کے کورٹ میرج کر لی

 

میں ہندوستان سے بہت پیار کرتی ہوں اور ہندوستان بھی بہت خوبصورت ہے۔
فاطمہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا میرا کردار تباہ کر رہا ہے۔ کہا گیا کہ میں نے اپنے ملک اور بچوں کے ساتھ غداری کی ہے، ان سے درخواست ہے کہ وہ میرے بارے میں مثبت سوچیں۔ میں بھی انسان ہوں کسی کی دشمن نہیں

 

یاد رہے کہ فیس بک پر دوستی کے بعد بھارت کے شہر نئی دہلی کی رہائشی عیسائی لڑکی انجو گزشتہ ماہ ویزہ لے کر خیبرپختونخوا کے شہر ہرن بالا پہنچی جہاں اس نے اسلام قبول کر لیا اور نصر اللہ کے ساتھ کورٹ میرج کر لی۔

ہمیں فالو کریں