ن لیگ کے امیدوار کی ووٹرز کو پیسوں کی پیشکش، ویڈیو وائرل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ن لیگ کے امیدوار کی ووٹرز کو پیسوں کی پیشکش ، ویڈیو وائرل ہو گئی ن لیگ کے رہنما نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کو پیسے کی پیشکش کر دی

پی پی 7 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کی کارنر میٹنگ سے خطاب اور ووٹرز کو پیسے دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر ووٹرز کو پیشکش اور یقین دہانی کراتے نظر آ رہے ہیں۔
امیدوار نے کہا کہ جب تک ووٹر یہاں بیٹھے ہیں میں آپ کو پیسے دوں گا۔ سب کہتے ہیں راجہ صاحب منتخب ہو کر پیسے دیں گے۔ میں کہتا ہوں پہلے پیسے دوں گا۔ فکر نہ کرو۔ ووٹ ڈالنے کی باری بعد میں آئے گی۔

لیگی رہنما کی جانب سے پیشکش اور یقین دہانی کے بعد شرکا کو تالیوں کی گونج میں حق میں نعرے لگاتے سنا جا سکتا ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca