یوم شہدائے پولیس آج ملک بھرمیں منایا جارہا ہے،شہداءکوخراج عقیدت پیش کیا جائیگا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)یوم شہدائے پولیس آج ملک بھرمیں منایا جارہا ہےیہ دن شہید کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور کی شہادت سے منسوب ہے جنہوں نے بہادری کی داستانیں رقم کیں۔ایف سی کمانڈنٹ سمیت فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 300 سے زائد اہلکاروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہدا کے اہل خانہ کے لیے محکمہ پولیس ان کا وارث اور کفیل ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ ملک میں امن کا قیام پولیس کی قربانیوں سے ہی ممکن ہے۔
کراچی میں پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں اغوا، قتل اور دہشت گردی کے واقعات روکنے کے لئے محدود وسائل کے باوجود پیچھے نہیں ہٹے۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ آج کا دن ایڈیشنل آئی جی پی صفوت غیور کے نام سے منسوب ہے، جن کی بہادری پر کتاب لکھی جائے گی
انہوں نے کہا کہ کراچی میں 950 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوئے، پولیس آپ کی ہے اور آپ کو ان کا ساتھ دینا ہوگا، کراچی میں اسٹریٹ کرائمز ہورہے ہیں جنہیں روکنا ہوگا۔
کراچی کے ڈیفنس فیز 8 میں پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریس کا انعقاد کیا گیا۔
5 کلومیٹر طویل ریس میں خواتین اور مردوں نے حصہ لیا جبکہ سندھ پولیس کے افسران، اہلکاروں اور عام شہریوں نے بھی ریس میں حصہ لیا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com