پوپ فرانسس کی امریکہ کے دونوں ٹاپ امیدواروں کی مخالفت،عوام کوووٹ دینے کی ترغیب

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس نے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے دو سرکردہ امیدواروں کی مخالفت کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور سے روم واپس جانے والے طیارے میں موجود صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالتے وقت کیتھولک امریکیوں کو ‘کم برے امیدوار کا انتخاب کرنا چاہیے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوںہی ٹھیک نہیں
پوپ فرانسس نے کہا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ تارکین وطن کے خلاف ہیں اور کملا ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں، تارکین وطن کو ان کے ملک آنے کی اجازت نہ دینا ایک ‘سنگین گناہ ہے، جبکہ اسقاط حمل کو ‘قتل سے تشبیہ بھی دیتے ہیں۔. انہوں نے دونوں امیدواروں کا نام لیے بغیر ان کی پالیسیوں پر تنقید کی لیکن اس تنقید کے ساتھ ساتھ انہوں نے کیتھولک امریکیوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی۔.
پوپ فرانسس نے کہا کہ ووٹ نہ دینا درست نہیں، ووٹ ڈالنا چاہیے۔. پوپ نے کہا کہ دونوں امیدواروں میں سے ‘کون کم براہے؟ وہ خاتون یا وہ حضرت، مجھے نہیں معلوم، سب کو اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے۔.
ریاستہائے متحدہ میں کیتھولک کی تعداد 52 ملین ہے اور انہیں اکثر اہم سو ئنگ ووٹرز کے طور پر دیکھا جاتا ہے، پنسلوانیا اور وسکونسن جیسی اہم ریاستوں میں 20 فیصد سے زیادہ بالغ کیتھولک ہیں۔.
واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہو رہے ہیں جن کی تیاریاں زوروں پر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی سے اور کملا ہیرس ڈیموکریٹک پارٹی سے الیکشن لڑیں گی۔. اس وقت پوری دنیا کی نظریں امریکی انتخابات پر مرکوز ہیں۔.

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca