اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے معاملے پر لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے رابطہ کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے معاملے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مشاورت کی، وزیر اعظم شہباز شریف کو پنجاب کی صورتحال پر پی ڈی ایم جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل ،ق لیگ نے پی ٹی آئی سے بڑا مطالبہ کردیا
مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گے، ن لیگ کی قیادت نے اس بات پر بھی غور کیا کہ پہلے پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کا ووٹ لایا جائے یا اعتماد کا ووٹ طلب کیا جائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز چوہدری شجاعت حسین سے بھی اس معاملے سے متعلق اہم ملاقات کی
آصف علی زرداری بھی چوہدری شجاعت سے ملے اور سیاسی حوالے سے بات چیت کی
جب سے عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہےاتحادی حکومت نے لاہور کو
اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنالیا ہے اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے
لیگی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اے بی اور سی پلان موجود وقت کے مطابق پلان پر عمل کیا جائے گا۔