عمران خان جب کہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل کر دیں گے، مونس الٰہی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے سوال پر کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبائی اسمبلی تحلیل کی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر بات کرنے کے لیے مونس الٰہی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی اور کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 27 جولائی کو کامیابی ملی، جب پرویز الٰہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ تب سے ہم اپنے وعدوں کو نبھانے کے لیے بونس پر چل رہے ہیں

مونس الہٰی نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا جب وزیراعظم عمران خان ہم سے کہیں گے تو ہم پنجاب اسمبلی توڑ دیں گے۔

ہمیں فالو کریں