واٹس ایپ نے iOS ڈیوائسز کے لیے اکاؤنٹس میں لاگ ان کرنے کا متبادل طریقہ متعارف کرایا ہے۔اس طریقہ کار کے تحت صارفین اپنے موجودہ ای میل ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں لاگ ان کر سکیں گے۔میٹا کی جانب سے باضابطہ طور پر اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن WABetaInfo نے اطلاع دی ہے کہ یہ نیا فیچر iOS صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
یہ فیچر ایس ایم ایس کی تصدیق کی جگہ نہیں لے گا لیکن صارفین کی مدد کرے گا جب وہ ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کا کوڈ وصول کرنے سے قاصر ہوں گے۔ای میل کی توثیق کا فیچر اس وقت بہت کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کسی ایسے مقام پر جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہے یا آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں کسی نئے فون میں سم ڈالے بغیر کسی نئے ڈیوائس پر سائن ان کرنے کی کوشش کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق سائن ان کرنے کے لیے یہ بیک اپ طریقہ کار ہوگا اور نیا واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کے لیے فون نمبر کے اندراج کی شرط برقرار رہے گی۔صارف کا ای میل پتہ صرف اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے استعمال کیا جائے گا اور دوسرے صارفین کو نظر نہیں آئے گا۔
فیچر کااستعمال کیسے کریں؟
آئی فون صارفین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔اس کے بعد واٹس ایپ کھولیں اور سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹ کے آپشن پر کلک کریں۔وہاں آپ کو ای میل لاگ ان کا آپشن نظر آئے گا، اسے فعال کریں اور اپنا ای میل ایڈریس رجسٹر کریں۔یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کب تک دستیاب رہے گا۔
نوٹ کریں کہ میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ نے حالیہ مہینوں میں رازداری کی متعدد نئی خصوصیات شامل کی ہیں۔صارفین کے لیے پروٹیکٹ آئی پی ایڈریس ٹول، پاس کیز سپورٹ اور دیگر فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جب کہ یوزر نیم فیچر کو بھی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔