جشن آزادی منانے کی تیاریا ں ملک بھر میں جاری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) عمارتوں کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں اتوار کو مادر وطن کا یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

دن کا آغاز خصوصی دعاؤں اور وفاقی دارالحکومت میں 31 اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

مساجد میں فجر کے وقت ملکی سلامتی، یکجہتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

مختلف سرکاری اور نجی محکمے خصوصی تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کریں گے جس کا مقصد تحریک پاکستان کے قائدین کی خدمات اور قومی ہیروز کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہے۔

عمارتوں کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے۔

لوگوں نے اپنی گاڑیوں اور گھروں کی چھتوں پر قومی پرچم آویزاں کر رکھے ہیں۔

اس کے علاوہ ملک کے کونے کونے میں مصروف سڑکوں کے کنارے اور دکانوں پر قومی پرچم، بنٹنگز، ٹوپیاں اور سبز اور سفید رنگوں میں بچوں کے کپڑوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن اس دن تحریک پاکستان کے ہیروز کی خدمات کو اجاگر کریں گے اور پاکستان کو حقیقت بنانے کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca