ڈالر جمع کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ ،گھروں پر چھاپے مارنے کی تیاری

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حساس اداروں نے اب ایف آئی اے کی مدد سے ڈالر ذخیرہ کرنے والے مافیا کے گھروں پر چھاپے مارنے کی تیاری کر لی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اگلا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے، جس میں اب ایف آئی اے اور حساس ادارے ذخیرہ شدہ ڈالر کی وصولی کے لیے گھروں پر چھاپے ماریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں سے حاصل کردہ ڈیٹا کی مدد سے ملک بھر میں مکانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کریک ڈاؤن کے بعد حساس اداروں کو مافیاز کے گھروں میں ڈالر ذخیرہ کرنے والے اداروں کے بارے میں مستند معلومات ملی ہیں، حساس اداروں نے غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست بھی حاصل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پر ٹارگٹڈ چھاپے ماریں گے جس کے بعد گھروں میں ڈالر چھپانے والوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈالر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے باعث ڈالر 31 روپے سستا ہو گیا ہے۔ یکم ستمبر کو ڈالر 328 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ ڈالر 300 روپے سے نیچے آگیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com