وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو اسرائیل کی حمایت پر مسجد جانے سے روک دیا گیا

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ٹورنٹو کی ایک مسجد کے دورے پر پہنچے اور تقریر کرنا چاہتے تھے تاہم وہاں موجود نمازیوں نے ان کی اسرائیل نواز پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

نمازیوں نے کہا کہ پہلے اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کریں، بچوں کی ہلاکتوں کی مذمت کریں اور پھر یہاں آئیں۔ نمازیوں کا غصہ دیکھ کر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کے حصار میں واپس آگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم کو مسجد میں داخل ہوتے دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے اور وہ مسلسل اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واپس جانے کا فیصلہ کیا۔ ان کی روانگی کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو میں نمازیوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کھل کر اسرائیل کی مذمت کرنی چاہیے تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا