وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی موقع فراہم کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی کے خاتمے کے لیے ہونے والا یہ معاہدہ عالمی برادری کے مشترکہ عزم کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امریکی صدر اور ثالثی کرنے والے ممالک کی قیادت کو ان کی کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مذاکراتی عمل کے دوران امریکی صدر کی قیادت نے عالمی امن کے فروغ کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے قطر، مصر اور ترکیہ کی قیادت کو بھی ان کی مستقل سفارتی کوششوں پر سراہا، جن کی بدولت یہ معاہدہ ممکن ہوا۔

وزیراعظم نے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو مصائب برداشت کیے وہ ناقابلِ بیان ہیں اور دنیا کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ایسے حالات دوبارہ پیدا نہ ہوں۔

شہباز شریف نے مسجدِ اقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو قابض قوتوں اور غیر قانونی آبادکاروں کو جوابدہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو خطے میں امن قائم کرنے کی جاری کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنے دوست اور برادر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ فلسطینی عوام کو امن، سلامتی اور باوقار زندگی اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حاصل ہو سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔