وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کے لیے مختص فنڈز فوری خرچ کرنے کا حکم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس کے دوران ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے متاثرین کے لیے مختص کیے گئے فنڈز کو فوری طور پر بحالی پروگرام کی جلد تکمیل کے لیے خرچ کرنے کا حکم دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران کہا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امدادی رقم سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 549 ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 628 ریکارڈ کی گئی ہے سیلاب اور بارشوں سے 46 ہزار 219 مکانات کو نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 30 سال کے اوسط ریکارڈ کے مقابلے میں 133 فیصد سے زائد بارشیں ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 101 فیصد مزید بارشیں، خیبرپختونخوا میں 26 فیصد زیادہ۔ بلوچستان میں 305 فیصد اور سندھ میں 218 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ گلگت بلتستان میں 68 فیصد، آزاد جموں و کشمیر میں 9 فیصد مزید بارش ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 11 اموات ہوئیں۔ سیلاب متاثرین کو فی کس 10 لاکھ روپے کے امدادی چیکس کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca