292
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سینیٹ میں سول سروس آفیسرز بل سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی جس کے تحت سول سروس افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تقرری پر پابندی عائد کر دی گئی۔
.
بل کے تحت ریٹائرڈ سول افسران کی دوبارہ بھرتی یا ملازمت میں توسیع ممکن نہیں ہو گی جبکہ ریٹائرڈ سول افسران کو کسی ادارے میں کنٹریکٹ، ایڈہاک یا عارضی بنیادوں پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔
ریٹائرڈ سرکاری افسران کو کنسلٹنسی اور کسی پراجیکٹ پر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔ وفاقی حکومت کے اداروں کے علاوہ خود مختار اداروں، کارپوریشنز، کمپنیوں یا اتھارٹیز میں ریٹائرڈ افسران کی بھرتی پر پابندی ہوگی۔
سرکاری افسران کی دوبارہ تقرری کو فہرستوں میں شامل نہیں کیا جائے گا۔