آرمی چیف کی صدریو اےای سے ملاقات،بھائی کےانتقال پرتعزیت کی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اور ان کے بھائی شیخ سعید بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کی۔

اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی شیخ سعید بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ سعید بن زاید النہیان کے بھائی شیخ سعید بن زید النہیان مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے ۔

ہمیں فالو کریں