اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سری لنکا میں مظاہرین نے ایک بار پھر وزیراعظم ہاؤس پر دھاوا بولتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جب تک صدر استعفیٰ نہیں دیتے وہ صدارتی محل کا کنٹرول نہیں چھوڑیں گے۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا جب کہ مظاہرین میں خوف وہراس پھیلانے کے لیے ہیلی کاپٹر کی نچلی پروازیں کی گئیں
خیال رہے کہ سری لنکا کے صدر گوٹابیا راجا پاکسے فوجی طیارے میں ملک سے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔
دوسری جانب سری لنکا کے آرمی چیف نے عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہوئے آئین کے احترام کا اعلان کیا ہے۔