پی ایس ایل ، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرادیا 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملتان میں ہونے والے میچ میں احسان اللہ کی تباہ کن باؤلنگ اور روسو کی دھواں دار بیٹنگ نے ملتان سلطانز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے درست ثابت ہوا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دیا گیا جو اس نے 13.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل، لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو  شکست دیدی 

محمد رضوان نے 28 اور ریلی روسو نے 78 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔اس سے قبل ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے کوئٹہ کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 12 رنز دیے اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے 27، مارٹن گپٹل 7، عبدال بنگلزئی 1، سرفراز احمد 2، عمر اکمل 11، افتخار احمد صفر، محمد نواز 14 اور نسیم شاہ ایک رن آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں

پشاور زلمی کی پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کو شکست  

ملتان کے احسان اللہ نے 5، سمین گل اور عباس آفریدی نے 2، 2 اور اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔خیال رہے کہ یہ کوئٹہ کا دوسرا میچ ہے، پہلے میچ میں انہیں لاہور قلندرز نے شکست دی تھی۔

 

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا