111
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ‘موبائل سموں کی دوبارہ تصدیق اور پاسپورٹ پر سم کے اجراء کے حوالے سے میڈیا میں جاری خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں درست نہیں ہیں کیونکہ حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
پی ٹی اے نے واضح کیا کہ پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا میں پاسپورٹ پر سم جاری کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور افغانستان میں رومنگ موبائل سمیں پہلے ہی بلاک کر دی گئی ہیں۔