ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹیں کس بائولر نے لیں؟

رواں سال بھارت میں ہونے والا میگا ایونٹ ورلڈ کپ کا 13 واں ایڈیشن ہو گا، گزشتہ ایونٹس میں کھلاڑیوں کی جانب سے کئی شاندار پرفارمنس دیکھنے کو ملی  کئی سنگ میل عبور کیے گئے اور ان گنت ریکارڈز بھی قائم ہوئے۔ورلڈ کپ میں بلے باز زیادہ سے زیادہ رنز بنانا چاہتے ہیں اور باؤلرز زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینا چاہتے ہیں اور اس ایونٹ میں بھی کھلاڑیوں کی نظریں اپنے مقاصد پر ہوتی ہیں

۔ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر گلین میک گرا سرفہرست ہیں، انہوں نے 39 میچوں میں 18.19 کی اوسط سے 71 وکٹیں حاصل کیں۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سری لنکا کے سابق اسپن لیجنڈ متھیا مرلی دھرن ہیں جنہوں نے 39 میچوں میں 19.63 کی اوسط سے 68 وکٹیں لیں

ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں سری لنکا کے سابق فاسٹ باؤلر ملنگا تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 28 میچوں میں 56 وکٹیں لیں۔پاکستان کے سابق لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے 36 میچوں میں 55 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ آسٹریلیا کے مچل سٹارک پانچویں نمبر پر ہیں،آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ورلڈ کپ کے 18 میچوں میں 49 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دنیا کے معروف کرکٹ میگزین وزڈن نے چند روز بعد بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست جاری کی تھی جس میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔میگزین کے ممکنہ باؤلرز کی فہرست میں ہندوستانی اسپنر کلدیپ یادیو، ہندوستان کے جسپریت بمراہ اور محمد سراج، پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک شامل ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca