113
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔
سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے سابق ایم پی اے خیبرپختونخوا ملک شوکت علی کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر راجہ ریاض اور نور عالم خان سمیت مزید 13 پارٹی ارکان کو نکال دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف سے نکالے گئے ارکان میں رمیش کمار وانکوانی، نزہت پٹھان، وجیہہ قمر، سردار ریاض محمود خان مزاری، رانا محمد قاسم نون، نواب شیر، مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان، افضل خان ڈھانڈلہ، محمد عبد اللہ شامل ہیں۔ غفار وٹو، عامر طلال گوپانگ اور احمد حسین ڈہر شامل ہیں۔
مذکورہ قائدین کو ہدایت کی گئی کہ وہ پارٹی کا نام اور عہدہ کسی بھی طرح استعمال کرنے سے گریز کریں۔ دو دن میں وضاحت بھی طلب کر لی گئی۔