پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما افتخار درانی کو گرفتار کر لیا گیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما افتخار درانی کو گرفتار کر لیا گیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی رہنما کی سوشل میڈیا ٹیم نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

سوشل میڈیا ٹیم نے دعویٰ کیا کہ افتخار درانی کو بغیر کسی ٹرائل وارنٹ دکھائے گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افتخار درانی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

 

علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ افتخار درانی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہمیں فالو کریں