اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کو یوم مزدور پر لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی کی اجازت مل گئی۔ڈپٹی کمشنر لاہور رفیعہ حیدر نے جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، اجازت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کی جانب سے حلف اٹھانے کے بعد دی گئی، جلسے کی اجازت دوپہر ایک بجے سے شام چھ بجے تک ہے۔
اجازت نامے کے مطابق جلسے کے لیے استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے، ریلی کی انتظامیہ سٹیج، خواتین اور تمام انکلوژرز کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی اور تمام متعلقہ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ ریلی میں عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں
حکومت تصادم کی آڑ میں الیکشن سے فرار کے بہانے تلاش کر رہی ہے،پی ٹی آئی
تحریک انصاف سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے فوکل پرسن اور متعلقہ انتظامیہ سے تعاون کرے گی، پی ٹی آئی حکام ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور خلل نہ ڈالنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
اجازت نامے کے مطابق جلسے کے دوران سرکاری املاک کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو پی ٹی آئی کی متعلقہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ نے لازمی قرار دیا ہے کہ ریلی کی وجہ سے کسی بھی جگہ کاروباری مراکز کو بند کرنے یا نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کارکنان اور متعلقہ افراد لاٹھی یا اس طرح کی کوئی چیز ساتھ نہیں لا سکیں گے
ریلی کے لیے کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگایا جائے گا، جلسہ گاہ اور گردونواح میں اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی، شرکاء کے لیے پارکنگ کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔