اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر مراد راس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے 50 کروڑ تک کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما مراد راس نے کہا کہ پیسہ پھر بہہ رہا ہے اور ہمارے ایم پی ایز کو 30 سے 50 کروڑ کی پیشکش کی جارہی ہے
پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا کہ الیکشن کے لیے ہمارے نمبر پورے ہیں لیکن پھر مویشی منڈی لگائی جا رہی ہے۔ .
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم جنگ شروع نہیں کرنا چاہتے، ہم نے 15 سیٹیں جیتی ہیں، عوام بتا چکے ہیں کہ وہ کس پارٹی کو چاہتے ہیں
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ رانا ثناء اللہ دھمکی آمیز لہجہ ٹھیک کریں، آپ نے ماڈل ٹاؤن کا قتل عام بھی کیا، لوٹ مار کی سیاست درست ہوتی تو عوام آپ کو ووٹ دیتے۔
انہوں نے کہا کہ آواز خلق کو خدا کی آواز سمجھیں، وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں گڑ بڑہوئی تو پی ٹی آئی آرام سے نہیں بیٹھے گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صرف 144 ارکان پارلیمنٹ موجود تھے