تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو لکھے گئے خط میں کیسز کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں، تحریک انصاف کو آزادانہ سیاسی سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اس لیے الیکشن کمیشن کو کردار ادا کرنے کا حکم دیا جائے پی ٹی آئی کو برابری کی بنیاد پر انتخابی مہم چلا نے کی اجازت دی جائے
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں، صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، عدلیہ کے حکم کے باوجود رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاسی وابستگی تبدیل کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤںکو پریس کانفرنس پر مجبور کیا جا رہا ہے۔