اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی ’’مزدور ریلی‘‘ سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نکالی گئی جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی
ریلی میں سابق وزیراعظم کے ہمراہ مسرت جمشید چیمہ، اعظم سواتی، فیصل جاوید اور دیگر رہنما بھی موجود تھی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جیمر گاڑی میں خرابی آگئی، گاڑی فنی وجوہات کی بنا پر خراب ہوگئی، کلمہ چوک میں گاڑی کی فنی خرابی دور کرنے کی کوشش کی گئی تاہم خرابی دور نہ ہونے پر اسے واپس بھیج دیا گیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کا جلسہ ان لوگوں کے لیے وارننگ ہے جو سپریم کورٹ اور آئین کی خلاف ورزی کا سوچ رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم مئی کی ریلی میں بھرپور عوامی شرکت کی ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یوم مئی کی ریلی کو لاہور سے زبردست رسپانس ملا
Massive response from Lahore for our May Day rally – & this was at the start. Rally gaining even more momentum now. Let this be a warning to those who are thinking of defying SC & Constitution. Our ppl will not tolerate the mafia violating SC orders & Constitution by running pic.twitter.com/dpwndF980E
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 1, 2023
اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ان لوگوں کے لیے وارننگ ہے جو سپریم کورٹ اور آئین کی خلاف ورزی کا سوچ رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ ہمارا ملک موجودہ نازک معاشی صورتحال میں انتخابات سے ہٹ کر کسی بڑی اسٹریٹ موومنٹ کا متحمل نہیں ہو گا۔