الیکشن التوا  سے متعلق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست کو نمبر لگا دیا گیا،کل سماعت 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق دائر درخواست کونمبر الاٹ کر دیئے۔

الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دئیے

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے دائر درخواست پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق اہم کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔

پنجاب میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے،مریم اورنگزیب

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں عام انتخابات کرانے کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے چند روز قبل اچانک انتخابی شیڈول منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شیڈول واپس لے لیا گیا، اب پنجاب میں انتخابات کے لیے پولنگ 8 اکتوبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کے آئین توڑا،عمران خان

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب نے امن و امان کی خراب صورتحال سے آگاہ کیا، انہوں نے دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہونے میں 5 ماہ لگیں گے

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے ہی اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ سول اور آرمڈ فورسز سٹیٹک ڈیوٹی کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca