الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کے آئین توڑا،عمران خان

 

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سے پنجاب میں عام انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر رد عمل سامنے آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اکتوبر تک پنجاب کےانتخابات ملتوی کرکے الیکشن کمیشن آئین سے کھلے انحراف کا مرتکب ہوا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہر کسی کو اِس امید کے ساتھ کہ یہ دستور کا تحفّظ کریں گے،عدلیہ اور قانونی برادری کی پُشت پرکھڑا ہونا ہوگا، کیونکہ آئین پر یہ سنگین حملہ اگر آج قبول کر لیاجاتا ہے تو پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا خون ہو جائے گا

 

 

ہمیں فالو کریں