مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ آج،شہر کے مختلف راستے کنٹینر ز لگا کر بند کردئیے گئے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے آج مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے حکومت نے شہر کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بلاک کر دیا۔
حکومت نے ریلوے سٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے تمام راستے بند کر دئیے، شاہ عالم مارکیٹ چوک، بنسانوالہ بازار چوک پر دونوں اطراف کنٹینرز لگا دئیے گئے۔

لاہور کے داخلی و خارجی راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، راوی پل کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد سیاسی کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی قیادت نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے ہمارے کئی رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس اور انتظامیہ کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود آج تاریخی جلسہ ہوگا
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مارچ کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا