اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں پولیس تمام قوانین توڑ رہی اورغیرقانونی کام کررہی ہے ،بس بہت ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں
الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کے آئین توڑا،عمران خان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اظہر مشوانی کو لاہور سے اغوا کیا گیا، ان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا، شبلی فراز اور عمر سلطان کو 18 مارچ کو پولیس نے زدوکوب کیا تھا۔
so they can identify those working for the state & indulging in abductions, illegal break-ins into homes, custodial torture & violence against political ldrs & unarmed workers of PTI. Demand immed release of Azhar Mashwani.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 23, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ حسان نیازی کو ضمانت ملنے کے بعد اغوا کیا گیا، بعد میں جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے ملزم بنایا گیا، اس مجرمانہ رویے میں آئی جی پنجاب اور اسلام آباد پولیس ملوث ہیں۔ .
حکومت نے پولیس آپریشن کر کے مرتضی بھٹو کی طرح مجھے گھر پر مارنے کا منصوبہ بنایا ہے،عمران خان
عمران خان نے کہا کہ وہ تمام افسران کی تصاویر بین الاقوامی اداروں کو بھیج رہے ہیں تاکہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف غیر قانونی توڑ پھوڑ اور تشدد میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جا سکے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غیر مسلح کارکن اظہر مشوانی کو فوری رہا کیا جائے۔