اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )وزیراعلی پنجاب نے 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والوں سے بجلی کے بل وصول نہیں کیے جائیں گے اور انہیں مفت بجلی فراہم کی جائے گی جب کہ پنجاب حکومت مستحق افراد کو مفت سولر پینل بھی فراہم کرے گی۔
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، ہم ہسپتالوں میں ادویات بھی مفت فراہم کر رہے ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ آج سیاست کا نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے۔ 74 سال گزرنے کے بعد بھی ملک ایک دوراہے پر کھڑا ہے
انہوں نے کہا کہ 2018 میں زیرو لوڈشیڈنگ کر دی تھی ، غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کو دوبارہ اپنے پا ئوں پر کھڑا ہونا ہے، عمران خان کی طرح جھوٹی تسلیاں نہیں دوں گا، پچھلی حکومت نے پنجاب کے ساتھ کھلواڑ کیا، گزشتہ تین ماہ سے پنجاب میں آئینی بحران ہے۔ چور، ڈاکو اور کرپٹ کے نعرے سن کر عوام کے کان پک گئے ہیں لیکن میں کسی کو چور اور ڈاکو نہیں کہوں گا۔