وزیراعلی پنجاب کا بڑے شہروں کا گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعلی پنجاب نے لاہور اور راولپنڈی سمیت بڑے شہروں کا گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے گندم کا دوسرا اجلاس وزیراعلی پرویز الٰہی کی زیر صدارت ہوا جس میں ریلیز پالیسی، کوٹہ کے اجرا، موجودہ ذخائر اور گندم کی طلب کا جائزہ لیا گیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب زرعی صوبہ ہونے کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں خود کفالت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا ہیلتھ کارڈ کی مدت میں توسیع، مفت ادویات کی منظوری دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے گندم کی موثر حکمت عملی کے ذریعے ایک ماہ میں 55 ارب روپے کی بچت کی ہے مالیاتی نظم و ضبط سے بھی مزید 2 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔

وزیراعلی نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو گندم کے زیادہ پیداواری بیج کے استعمال سے متعلق آگاہی دی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو آٹے کی
فراہمی میں خلل نہیں آنا چاہیے۔ سیکرٹری اور ڈائریکٹر خوراک نے گندم کے ذخائر کی موجودہ پوزیشن اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزرا راجہ محمد بشارت، ایم محسن لغاری، سردار حسنین بہادر دریشک، سید حسین جہانیہ گردیزی، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی، سیکرٹری خوراک، زراعت، خزانہ اور سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان بھی موجود تھے۔

halal meat in calgary

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca