کینیڈا میں پنجابی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،4 ملزمان گرفتار

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) کینیڈا کے برٹش کولمبیا صوبے میں ایک 28 سالہ ہندوستانی نژاد نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کی یونٹ نے متوفی نوجوان کی شناخت یوراج گوئل کے طور پر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پولیس جمعہ کی صبح سرے میں فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی تو انہیں وہاں گوئل کی لاش ملی۔
مقتول کی بہن چارو سنگھلا نے بتایا کہ اس کا بھائی سرے میں کاریں فروخت کرنے والے ایک شوروم میں کام کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کو نہیں معلوم کہ انہیں کیوں قتل کیا گیا۔ گوئل کی بہن کے شوہر باوندیپ نے بتایا کہ شوٹنگ سے قبل یوراج بھارت میں رہنے والی اپنی ماں سے فون پر بات کر رہے تھے۔ "وہ جم سے واپس آیا اور جیسے ہی وہ اپنی کار سے باہر نکلا، اسے گولی مار دی گئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com