پنجاب کا آئندہ مالی سال کےچار ماہ کابجٹ آئندہ ہفتے پیش کئے جانے کا امکان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب کا آئندہ مالی سال کے چار ماہ کا بجٹ نگراں حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے، نئی ترقیاتی اسکیمیں الیکشن کمیشن کی اجازت سے مشروط ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں چار ماہ کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 300 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے جو پہلے سے جاری ترقیاتی سکیموں پر خرچ کیے جائیں گے، ہیلتھ کارڈ کے لیے 20 ارب روپے، صحت کارڈ کے لیے 27 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ غیر ملکی فنڈنگ ​​سے تعاون یافتہ منصوبے زراعت کے لیے 20 ارب روپے، صحت اور تعلیم کے لیے کم از کم 100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
سکول ایجوکیشن کے لیے 28 ارب، ہائر ایجوکیشن کے لیے 10 ارب، سپیشل ایجوکیشن کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1 ارب، شہری ترقی کے لیے 12 ارب، صاف پانی اور سیوریج کی نکاسی کی سکیموں کے لیے 7 ارب، ٹرانسپورٹ، ایمرجنسی سروسز کے لیے 6 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔