اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے 10ویں میچ میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے نے 48 رنز بنائے۔ محمد حفیظ 25، مارٹن گپٹل 15، قیس احمد 9، اوڈن اسمتھ 9، افتخار احمد 6 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان سرفراز احمد 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویز نے 3، 3 جبکہ راشد خان اور سکندر رضا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر شائی ہوپ 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مرزا بیگ 31، حسین طلعت 26، فخر زمان 22، کامران غلام 21 اور ڈیوڈ ویز نے 1 رن بنایا۔سکندر رضا نے 32 رنز بنائے جبکہ راشد خان 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوڈن اسمتھ اور قیس احمد نے 2، 2 جبکہ محمد نواز اور محمد حسنین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔