کراچی میں بارش سے شہر کے کئی علاقے زیرآب آگئے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کے کئی علاقے زیر آب آگئے۔

ڈیفنس، کلفٹن، ملیر، ایئرپورٹ، آئی آئی چندراگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گلستان جوہر، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، کورنگی اور پی ای سی ایچ ایس میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

ڈیفنس کے بیشتر علاقے زیر آب آگئے۔
اس کے علاوہ ناپا پل، قیوم آباد چورنگی، آرٹس کونسل چورنگی، سپریم کورٹ رجسٹری، زینب مارکیٹ اور ایم اے جناح روڈ سمیت شہر کی متعدد سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جب کہ متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہوگئی ہیں۔

رات بھر کی بارش کے بعد توحید کمرشل، اتحاد کمرشل، خیابان شمشیر، مسلم کمرشل، سی ویو، بدر کمرشل اور صبا ایونیو اور ڈیفنس کے دیگر علاقے پانی میں ڈوب گئے جب کہ خیابان بحریہ، 26ویں اسٹریٹ، خیابان مجاہد اور خیابان آرگنائزیشن بھی زیر آب آگئے

سیلابی ریلے کے باعث کلفٹن سب میرین انڈر پاس اور کے پی ٹی انڈر پاس بند ہوگئے جب کہ لیاقت آباد سی ون ایریا اور لیاری کی بہار کالونی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

سب سے زیادہ بارش ڈی ایچ اے میں ریکارڈ کی گئی، شہر میں مزید تیز بارشوں کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح 5 بجے تک سب سے زیادہ بارش 92 ملی میٹر ڈی ایچ اے ریکارڈ کی گئی۔

ماہر موسمیات جواد میمن کے مطابق بارش کا سسٹم شہر کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث آئندہ چند گھنٹوں میں کراچی میں مزید تیز بارشوں کا امکان ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔