اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سری لنکا میں صدارتی محل پرقبضہ کرنیوالے مظاہرین نےکہا ہے کہ صدر گوٹابھایا راجا پاکسے کے محل سے بڑی رقم ملی ہے
ہنگامہ آرائی میں پولیس نے ہفتے کے روز ایک ریلی پر دھاوا بول دیا، سینکڑوں مظاہرین کو ٹرک کے ذریعے ہٹا دیا گیا مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے کہا ہے کہ صدرکے محل سے بہت زیادہ پیسے بر آمد ہوئے ہیں
سری لنکا کے روزنامے کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ رقم سیکیورٹی یونٹس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو رقم کی گنتی کرتے دیکھا جاسکتا ہے
حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے دعوؤں کی تصدیق کے بعد ہی صورتحال پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ سری لنکا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل شویندرا سلوا نے شہریوں اور پرامن رہنے اورسکیورٹی فورس کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے