اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )رمضان شوگر ملز، آشیانہ ریفرنسز، وزیر اعظم وزیر اعلیٰ حاضری معافی قبول کرلی گئی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنسز میں حاضری کی درخواست منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔ وکیل امجد پرویز نے ان کی حاضری پر معافی نامہ جمع کرایا۔
وکیل امجد پرویز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز مصروف شیڈول کے باعث آج پیش نہیں ہوسکے، دونوں رہنماؤں کی عدم حاضری سے ٹرائل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔