بارش ،لئی کی سطح بلند ،راولپنڈی اور اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بارش ،لئی کی سطح بلند ،راولپنڈی اور اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب ۔ جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ 4 بچوں کو بچا لیا گیا۔
اسلام آباد میں تیز بارش نے مختلف شاہراہوں، ایچ 13 سیکٹر اور ترنول سمیت دیگر نشیبی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بارش کا پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہوگیا۔ ۔ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی

ڈھوک کالا خان، شاہ خالد کالونی اور دیگر دور دراز علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح بلند ہو گئی، واسا کا عملہ متحرک ہو گیا۔
ایم ڈی واسا نے بتایا کہ جڑواں شہروں میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ نالہ لئی میں کٹاریا ںکے مقام پر پانی کا بہائو 12 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 9 فٹ ہے۔ شہر کے نشیبی علاقوں میں بھاری مشینری پہنچا دی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca