اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) راولپنڈی میں بارش نے تباہی مچادی دی بروقت نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ سکیم تھری چکلالہ اور دیگر علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی سڑکوں پر کھڑا ہے
جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ عید کے موقع پر بھی محکمہ کی نااہلی کے باعث بہتر صفائی نہ ہونے کے باعث شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں
نالوں میں گندگی جمع ہونے کے باعث پانی سڑکوں پر آگیا ہے اور کئی علاقوں میں اطلاعات ہیں کہ لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوا جس کے باعث قیمتی سامان بھی خراب ہوا جبکہ شہریوں کو آمد ورفت میں بھی شدید دقت کا سامنا ہے عوام اس ساری صورتحال کا ذمہ دار کمشنر اور دیگر انتظامی افسران کو قرار دے رہے ہیں
ان کا کہنا ہے کہ انتظامی نااہلی کے باعث مصیبت میں مبتلا ہیں ہر سڑک پر پانی کھڑا نظر آرہا ہے نشیبی علاقوں میں شہریوں کا برا حال ہے شہری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر عملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر کمپنی جس پر کروڑوں خرچ کئے جاتے ہیں لیکن یہ عوام کو سہولت دینے میں ناکام نظر آرہی ہے ، عوام نے اعلیٰ حکام سے مذکورہ کمپنی اور دیگر