286
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں ہیں۔
خلیج اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال بعد ختم ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے خبروں کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، شعیب اور ثانیہ کا 4 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔