اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔
قرارداد حکومتی رکن سید عباس شاہ نے ایوان میں پیش کی جسے اراکین نے منظور کر لیا۔ قرارداد میں چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ،عمران خان ہر جلسے میں چیف الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں پنجاب میں ضمنی الیکشن جیتنے کے باوجود بھی عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کانشانہ بنایا انہوں نے ایک بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ آئندہ الیکشن موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر نگرانی نہیں ہونے دوں گا