ارودو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت کے عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنی سوانخ عمر میں پاکستان کے فاسٹ بائولر ، سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکر م کے حوالے سے بڑاانکشاف کیا ہے ۔سچن ٹنڈولکر نے لکھا ہے کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے لیکن درحقیقت یہ بلے اور گیند کی جنگ ہے۔ بلے باز کو بھی بہت کچھ سیکھنے اور اپنے کھیل کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے، ایسا تجربہ جو ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
وسیم اکرم نے ون ڈے کرکٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
انہوں نےلکھا کہ وسیم اکرم ایسے بائولر تھے جن کے ہاتھ میں گیند بولتی تھی، زیادہ تر بولرز کے برعکس سابق پاکستانی پیسر کا رن اپ قدرتی تھا، انہیں قدم گننے کی ضرورت نہیں تھی، وہ کسی بھی اسٹارٹ کے ساتھ بولنگ کر سکتےتھے ، جب میں نے پہلی بار اس کا سامنا کیا تو یہ بالکل نیا اور انوکھا تجربہ تھا، مجھے ان کے خلاف کھیلا گیا ہر میچ یاد ہے، میدان پر زبردست جنگ ہوئی، لیکن ہم ہمیشہ باہر بہترین دوستوں کی طرح ملے۔
مزید پڑھیں