سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سادھو مو سے والا کا قاتل گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ آنجہانی پنجابی گلوکارسدھو موسی والا کے قاتل انکت سرسا کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق سدھوموسی والا کو انکت سرسا نے رواں سال 29 مئی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا اور اب اسے دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

اسپیشل سیل این ڈی آر کی ٹیم نے جن دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے ان کا تعلق لارنس بشنوئی گولڈی برار گینگ سے ہے، جو پولیس کو کافی عرصے سے مطلوب تھے۔

انکت سرسا کے ساتھی سچن بھیوانی کو پولیس نے سادھو موسی والا کیس میں چار شوٹروں کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق انکت سرسا نے سدھو کو قریب سے گولی مار ی۔

اس سے پہلے پونے پولیس نے موسی والا قتل کیس کے مبینہ شوٹر 23 سالہ سنتوش جادھو کو گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ گلوکار سادھو موسی والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

سادھو موسی والا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہیں 30 گولیاں ماری گئیں اور ان کے جسم سے 2 درجن سے زائد گولیاں نکالی گئیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا