ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ شعیب ملک کے بغیر عمرہ ادا کرلیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ اپنے شوہر شعیب ملک کے بغیر عمرہ کی سعادت حاصل کی۔
ثانیہ مرزا اس وقت اپنے بیٹے اذہان، والدین، بہن اور بہنوئی کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر ثانیہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کی ویڈیو اپ لوڈ کی، جس میں وہ اپنے والدین، بہن اور بہنوئی کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں ثانیہ نے عمرہ کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا، ‘یہاں بہترین وقت گزرا، اللہ نے ہمیں بار بار بلایا، انشاء اللہ، الحمدللہ ہر چیز کے لیے، یا رب تیرا شکر ہے

ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ کے بعد علیحدگی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا

ثانیہ مرزا کی پوسٹ اور تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں نیک خواہشات کا ذکر کیا گیا وہیں کئی صارفین شعیب کی عدم موجودگی پر پریشان بھی تھے۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد ثانیہ مرزا کی الوداعی پارٹی میں شرکت نہیں کی۔

ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ کے بعد علیحدگی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا

گزشتہ دنوں شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم تھیں تاہم دونوں کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

شعیب اور ثانیہ کی شادی ختم ہونے کی اطلاعات: خلیجی اخبار

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا