سعودی عرب،سالانہ قرآنی مقابلہ،انعامات تقسیم

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سعودی عرب میں حفظ، تلاوت اور تفسیر قرآن کے 26ویں سالانہ شاہ سلمان قرآن مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یہ تقریب دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوئی اور اس میں ریاض ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے دوران کامیاب امیدواروں نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا۔ وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قرآن پاک انسانیت کے لیے بھلائی اور فلاح کی کتاب ہے، جس پر عمل کر کے مسلمان ہدایت اور کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر حفظ، تلاوت، اور تفسیر میں کامیاب ہونے والے امیدواروں میں 70 لاکھ ریال سے زائد کے انعامات تقسیم کیے گئے۔اس مقابلے کو سعودی عرب میں قرآن کریم کی ترویج و اشاعت کے لیے ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے جس میں ہر سال دنیا بھر سے قرآنی علوم کے ماہرین شرکت کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com