سعودی عرب کی پشاور دھماکے کی مذمت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے، پرامن لوگوں کو دھمکانے اور بے گناہوں کا خون بہانے جیسے اقدامات کی مذمت کی ۔

 سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا کہ تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی تمام شکلیں  ناقابل قبول ہیں۔ ان کے خلاف سعودی عرب اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پشاور، مسجد میں نماز ظہر کے دوران دھماکہ شہداء کی تعداد 72 ہو گئی ، 100 سے زائد زخمی

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت متاثرین کے اہل خانہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

واضح رہے کہ پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں مسجد کے امام اور پولیس اہلکاروں سمیت شہداء کی تعداد 72 ہوگئی ہے جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی پشاور دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت ،دہشتگردوں کو کچلنے کا عزم

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca