اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ سول نیوکلیئر پروگرام پر کام کر رہا ہے اور یہ کوئی راز نہیں ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلینکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب اپنے سویلین جوہری پروگرام کو فروغ دے رہا ہے۔
دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنا پروگرام بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ایک خاص معاہدے کی ضرورت ہوگی۔سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ممالک جوہری پروگرام کے لیے بولی لگا رہے ہیں۔ ہم اس پروگرام کے لیے امریکہ کو شامل کرنے کو ترجیح دیں گے۔ امریکہ کے ساتھ بعض معاملات پر اختلافات ہیں، اس لیے وہ سویلین ٹیکنالوجی پر امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا طریقہ کار تلاش کر رہے ہیں۔