سعودی عرب،منشیات فروشی میں ملوث دو مجرموں کو سزائے موت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ریاض سعودی عرب میں منشیات کی خریدوفروخت کے سنگین جرم میں ملوث دو افراد کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مجرموں میں ناصر بن صقر اور حسن بن عابد شامل ہیں جو منشیات کی اسمگلنگ، خریدوفروخت اور غیر قانونی نیٹ ورک چلانے کے الزامات میں گرفتار تھے۔ادارۂ انسداد منشیات کے مطابق مذکورہ افراد کے خلاف تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیس کو خصوصی عدالت میں بھیجا گیا، جہاں شواہد اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں دونوں مجرموں کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی۔ اپیل اور درخواستی عمل مکمل ہونے کے بعد آج ان پر سزا نافذ کر دی گئی۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ اور خریدوفروخت کو سعودی معاشرے کیلئے سنگین خطرہ سمجھا جاتا ہے اور اس کی روک تھام کیلئے سخت قانونی اقدامات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق ایسے جرائم معاشی، سماجی اور صحت کے شعبوں پر براہ راست منفی اثرات مرتب کرتے ہیں اور ریاست کسی صورت اس کی اجازت نہیں دے سکتی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں اسی جرم میں ملوث متعدد افراد کو سزائیں دی جا چکی ہیں۔ سعودی حکومت منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد معاشرے میں منشیات کے پھیلاؤ کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں