گرل فرینڈ کیساتھ رہائش،سعودی عرب رونالڈو کو سزا دے گا یاقانون تبدیل ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان اڑھائی سال کا معاہدہ طے پایا

ہےجس کے تحت انصر کلب رونالڈو کو 213ملین ڈالر ادا کرے گا ،رونالڈ 3 جنوری کو ریاض

پہنچے جہاں ان کا پرتباک استقبال کیا گیا ۔

رونالڈکے ساتھ ان کی گرل فرینڈ بھی ہیں ،رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا بغیر شادی کے ایک ساتھ رہ رہے ہیں

اور ان کے پانچ بچے بھی ہیں جبکہ سعودی عرب میں شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہے

اس حوالے سے سعودی وکلاء نے ہسپانوی خبر رساں ایجنسی ای ایف ای کو بتایا ہے کہ سعودی حکومت رونالڈو کے حوالے سے قوانین میں نرمی کرے گی اور دونوں کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت ہوگی

وکلاء نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگرچہ مملکت کے قوانین اب بھی شادی کے بغیر صحبت پر پابندی لگاتے ہیں

رونالڈو کا معاملہ ایسا نہیں ہے۔ایک وکیل نے کہا کہ شادی کے یہ قوانین اس وقت زیر غور لائے جاتے ہیں جب کوئی جرم سرزد ہوا ہو۔

ایک اور وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کل سعودی حکام غیر ملکیوں کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتے، چاہے ملک شادی کے بغیر

ساتھ رہنے پر کتنا ہی سخت کیوں نہ ہو۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca