آرمی چیف نے عمرہ ادا کیا، عاصم منیر کیلئے کعبہ کا دروازہ کھولا گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عمرہ کے دوران چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے اور نماز ادا کی۔

آرمی چیف نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سرکاری افسران اور اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جس کے بعد وہ جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔

 

اس موقع پر سید عاصم منیر کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے اور دعا بھی کی۔

چیف آف آرمی سٹاف کی خانہ کعبہ سے باہر نکلنے کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے تاہم اس حوالے سے حکومت یا عسکری حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ہمیں فالو کریں